سانحہ اٹک: اسلام آباد اور لاہور پولیس کے شادمان، ملحقہ علاقوں میں چھاپے، 14 گرفتار

لا ہور (نامہ نگار )اٹک میںصوبائی وزیر داخلہ شجاع خانزادہ پر ہونے والے خودکش حملہ کی کڑیاں لاہور سے ملنے لگی ہیں۔ اسلام آباد پولیس نے لاہور پولیس کیسا تھ ملکر شادمان اور اس سے ملحقہ علاقوں میں خودکش حملہ آور کے سا تھیوں کی تلاش میں چھاپے مار کر 14 مشکوک افراد کو گرفتار کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق اٹک میں پنجاب کے صوبائی وزیر داخلہ کرنل (ر) شجاع خانزادہ کے ڈیرے پر خودکش دھماکے کے بعد اسلام آباد پولیس اور حساس اداروں نے فوری طور پر اٹک میں کی جانے والی فون کالز کو ٹریس کیا جن میں سے ایک مشکوک کال لاہور کے علاقے لارنس روڈ سے کی گئی تھی جس میں صوبائی وزیر شجا ع خانزادہ کی نقل و حرکت کے حوالے سے معلومات فراہم کی جارہی تھیں جس پر قانون نافذ کرنیوالے اداروں نے شادمان اور سول لائن کے علاقوں میں سرچ آپریشن کیا۔ ذرائع کے مطابق خودکش حملہ آوروں کو اٹک پہنچانے والے رابطہ کاروں نے لاہور میں اپنے ساتھیوں کو پیشرفت سے آگاہ کیا تھا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...