والد کی قربانی رائیگاں نہیں جائیگی، مشن جاری رکھیں گے: جہانگیر خانزادہ

Aug 18, 2015

اٹک (آن لائن) شہید صوبائی وزیر داخلہ کے اکلوتے صاحبزادے جہانگیر خانزادہ نے کہا ہے کہ میرے والد کرنل(ر) شجاع خانزادہ نے ملک و قوم کیلئے قربانی دی ہے جو رائیگاں نہیں جائیگی، ان کا مشن جاری رہیگا۔ صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ نڈر اور بہادر انسان تھے، یہی وجہ ہے کہ سنگین دھمکیوں کے باوجود آگے بڑھے اور جان کا نذرنہ دیکر شہادت کے مرتبے پر فائز ہوگئے۔ میرے والد ریٹائرمنٹ کے باوجود خود کو وطن کا محافظ سمجھتے ہوئے ہر وقت پنجاب اور پاکستان بھر میں امن کیلئے کام کرنا چاہتے تھے۔ میرے والد دفتر اور سیاست کو باہر رکھ کر گھر آتے تھے ، وہ میرے اور ہم سب کے ہیرو ہیں اور ہمیشہ رہیں گے۔

مزیدخبریں