کاونٹر ٹیررزم ڈیپارٹمنٹ کی وزیر داخلہ پنجاب شجاع خانزادہ پر ہونے والے خودکش حملے کی رپورٹ تیار

ابتدائی رپورٹ کے مطابق دو خودکش حملہ آوروں نے شجاع خانزادہ کے قریب آ کر خود کو دھماکے سے اڑایا۔ اُس وقت وزیر داخلہ پنجاب شجاع خانزادہ علاقے کے لوگوں کے مسائل سننے میں مصروف تھے،پنجاب حکومت کی قائم کردہ تفتیشی ٹیموں نے جائے حادثہ سے جسمانی اعضاء اور دیگر شواہد جمع کر لیے ہیں۔ کیس کی مزید تحقیقات کے لیے خودکش حملہ آوروں کے اعضاء کا فرانزک تجزیہ بھی جاری ہے۔ اس کے علاوہ سیکیورٹی ادارے تفتیش کا دائرہ کار بڑھانے کے لیے نادرا کے ذریعے بھی حملہ آوروں کے فنگر پرنٹس لے رہے ہیں۔

پاک فوج کے چاک و چوبند دستے نے پنجاب کے وزیر داخلہ شجاع خانزادہ کی قبر پرسلامی پیش کی اورپھولوں کی چادر چڑھائی جبکہ اٹک خود کش حملہ کا ايک اورزخمی چل بسا جس سے سانحے کے شہدا کی تعداد اکیس ہوگئی۔

پاک فوج کے دستے نے شہيد کرنل شجاع خانزادہ کی قبرپرآج پھرسلامی پيش کی۔چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف کی طرف سے قبر پر پھول بھی چڑھائے گئے۔شہدا کے ایصال ثواب کیلئے فاتح خوانی بھی کی گئی۔کرنل ریٹائرڈ شجاع خانزاد اور دیگر شہدا کے سوئم کی تقريب آج ہوگی۔دوسری جانب اٹک خود کش حملہ ميں زخمی ہونے والے کرنل شجاع خانزادہ کے قريبی عزيز امريز خان راولپنڈی کے نجي اسپتال ميں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔امريزخان کی تدفين آج آبائی گاوں شادی خان ميں ہوگی۔سانحہ ميں شہيد ہونے والوں کی تعداد اکيس ہو گئی ہے ۔

وزیرداخلہ پنجاب کرنل ریٹائرڈ شجاع خانزادہ کی شہادت پرپنجاب میں تین روزہ سوگ کے دوسرے دن بھی ماحول سوگوار ہے اور قومی پرچم سرنگوں ہے۔

سانحہ اٹک کے بعد پنجاب حکومت کی جانب سے تین روزہ سوگ کا اعلان کیا گیا تھا۔یوم سوگ کے دوسرے روز بھی صوبے میں ماحول سوگوار ہے اور اہم سرکاری عمارتوں پر پرچم سرنگوں ہے۔صوبائی وزیرداخلہ کرنل ریٹائرڈ شجاع خانزادہ کے ایصال ثواب کیلئے قرآن خوان کا اہتمام بھی کیا جارہا ہے۔صوبے کے مختلف شہروں میں نجی اور سرکاری محکموں کے زیر اہتمام تقاریب کا بھی منعقد کی جارہی ہیں جس میں شجاع خانزادہ کو زبردست الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا جارہا ہے۔

وفاقی وزیر احسن اقبال کا کہنا ہے کہ پوری قوم شجاع خانزادہ کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کرسکے گی،نیشنل ایکشن پلان کو ہر شہید کا لہو ایک نئی زندگی دیتا ہے۔قوم کو ضرور فیصلہ کن کامیابی حاصل ہوگی

وفاقی وزیر احسن اقبال نے اٹک میں کرنل ریٹائرڈ شجاع خانزادہ شہید کے گھر پہنچے۔ اہل خانہ سے اظہار تعزیت اور فاتحہ خوانی کی ۔میڈیا سے گفتگو میں احسن اقبال کا کہنا تھا کہ شجاع خانزادہ ٹیپو سلطان کے مرید تھے ،پوری قوم ان کی شہادت کو کبھی نہیں بھولے گی وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ ہمسایہ ممالک پاکستان میں دہشتگردی میں ملوث ہیں۔ ہم ایک غیر معمولی صورتحال سے دو چار ہیں ۔انہوں نے کہا کہ شہید کا لہو نیشنل ایکشن پلان کو نیا جذبہ دیتا ہے،یہ کوئی سیاسی ایجنڈا نہیں ہے ۔ دہشتگردی کیخلاف جنگ آگے بڑھ رہی ہے۔قوم کو جلد فیصلہ کن کامیابی حاصل ہوگی

ای پیپر دی نیشن