لاہور (صباح نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف سے یہاں رکن قومی اسمبلی سردار اویس لغاری نے ملاقات کی اور ان سے جنوبی پنجاب کی ترقی اور عوام کی فلاح و بہبود کے مختلف منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا۔ وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے رکن قومی اسمبلی اوےس لغاری سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ حکومت پنجاب جنوبی پنجاب کی ترقی کے جامع پروگرام پر عمل پیرا ہے اور رواں مالی سال کے دوران جنوبی پنجاب کی ترقی اورعوام کی خوشحالی کے منصوبوں پر مجموعی طور پر 173 ارب روپے خرچ کئے جا رہے ہیں اور میٹرو بس ملتان سمیت متعدد منصوبے تکمیل کے آخری مراحل میں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میٹرو بس ملتان جنوبی پنجاب کے عوام کیلئے شاندار تحفہ ہے اور اس منصوبے سے یہاں کے عوام کو ٹرانسپورٹ کی جدید سہولتیں میسر آئیں گی۔ انہوں نے کہا کہ صاف پانی پراجیکٹ کے تحت جنوبی پنجاب کو پہلے مرحلے میں شامل کیا گیا ہے اور 5 تحصیلوں میں 80 سے زائد واٹر فلٹریشن پلانٹس نصب کئے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ڈیرہ غازی خان اور راجن پور کے پسماندہ قبائلی علاقوں میں عوام کو آمد و رفت کی بہتر سہولتوںکی فراہمی کیلئے 138 کلومیٹر طویل سڑکیں تعمیر کی جا رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جنوبی پنجاب کی ترقی اور عوام کی خوشحالی بہت مقدم ہے اور اس مقصد کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔انہوںنے کہا کہ فلاح عامہ کے منصوبوں کی مخالفت کرنے والے عناصر عوام کی ترقی اورخوشحالی کے دشمن ہےںاورعوام اےسے عناصر کو بلدےاتی الےکشن کے بعد آزاد کشمےر کے الےکشن مےں بھی بری طرح مسترد کرچکے ہےں ۔وزےراعلیٰ نے کہا کہ وزےراعظم محمد نوازشرےف کی قےادت مےں ترقی کا سفر پہلے سے بڑھ کرجاری و ساری رہے گا۔ سردار اویس لغاری نے جنوبی پنجاب کی ترقی کیلئے کئے گئے اقدامات پر وزیراعلیٰ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ جنوبی پنجاب کی ترقی کیلئے جاری پروگرام سے علاقے میں ترقی اور خوشحالی کے نئے دور کا آغاز ہوگا اور عوام ترقیاتی منصوبوں کے ثمرات سے مستفید ہوں گے۔ دریں اثناءوزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی زیرصدارت یہاں اعلی سطح کا اجلاس منعقد ہوا جس میں انسٹی ٹیوٹ آف پبلک ہیلتھ اور ڈائریکٹوریٹ جنرل ہیلتھ سروسز کی تنظیم نو اور انہیں جدید تقاضوں کے مطابق بنانے کیلئے مختلف تجاویز کا جائزہ لیا گیا-اجلاس میں وزیر اعلیٰ نے مربوط اور خود مختارپنجاب پبلک ہیلتھ ایجنسی کے قیام کی تجویز کی منظوری دی- وزیراعلیٰ محمد شہباز شریف نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صحت عامہ کی معیاری سہولتوںکی فراہمی کےلئے انسٹی ٹیوٹ آف پبلک ہیلتھ اور ڈائریکٹوریٹ جنرل ہیلتھ سروسزکا کردار انتہائی اہمیت کا حامل ہے- صحت عامہ کی بہترین سہولتوں کےلئے دونوں اداروں میں اصلاحات وقت کا تقاضا ہے - انہوں نے کہا کہ امراض کے حوالے سے ریسرچ اورمعلومات جمع کرنا انسٹی ٹیوٹ آف پبلک ہیلتھ کی بنیادی ذمہ داری ہے اورحکومت کو اس ضمن میں تکنیکی معاونت فراہم کرنا بھی اسی ادارے کا کام ہے -وزیر اعلیٰ نے پنجاب پبلک ہیلتھ ایجنسی کے قیام کی تجویز کی منظوری دیتے ہوئے کہا کہ یہ پبلک ہیلتھ ایجنسی مکمل طور پر خود مختار ہو گی اور اسے پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی کے ماڈل پر چلایا جائے گا- وزیر اعلیٰ نے ہدایت کی کہ مجوزہ پلان پر تیزی سے عملدرآمد کیا جائے۔
شہباز شریف