ریو ڈی جنرو(سپورٹس ڈیسک ) یورپیئن اولمپک کمیٹی کے سربراہ پیٹرک ہیکی کو اولمپک ٹکٹوں کی غیر قانونی فروخت پر گرفتار کر لیا گیا ہے۔ 71 سالہ پیٹرک ہیکی پر شبہ ہے کہ انھوں نے غیر قانونی طور پر اولمپک کی ٹکٹیں اپنے ایجنٹس کو دیں جو انھیں مہنگی قیمت پر فروخت کرتے تھے۔اولمپک کمیٹی کے سربراہ کی گرفتاری ایک شخص کی جانب سے غیر قانونی طور پر 800 ٹکٹیں فروخت کرنے پر گرفتاری کے بعد سامنے آئی۔پولیس کے مطابق آئر لینڈ کی اولمپک کونسل کے سربراہ پیٹرک ہیکی نے گرفتاری سے بچنے کے لیے فرار ہونے کی کوشش کی۔کیون جیمز میلن ٹی ایچ جی سپورٹس کے ڈائریکٹر ہیں۔کیون جیمز ملین کو پانچ اگست کو جب گرفتار کیا گیا تو اس کے قبضے سے 800 سے زائد کھیلوں کی فرسٹ کلاس ٹکٹیں برآمد ہوئی تھیں۔ انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی کا کہنا ہے کہ وہ اولمپکس کے ٹکٹوں کی فروخت کے حوالے سے تفتیش کرے گی۔اسی ہوٹل میں پیٹرک کا بیٹا بھی ٹھہرا ہوا تھا۔ریو اولمپکس میں امریکہ 28 طلائی تمغوں سمیت کل 84 تمغوں کے ساتھ میڈل ٹیبل پر سرفہرست ہے وہیں برطانوی کھلاڑیوں نے مزید تین طلائی تمغے جیت کر اپنی ٹیم کی دوسری پوزیشن مزید مستحکم کر دی ہے۔ میزبان برازیل ریو اولمپکس میں اپنا تیسرا طلائی تمغہ جیتنے میں بھی کامیاب رہا۔برازیل کو یہ طلائی تمغہ باکسر رابسن نے 60 کلوگرام کے لائٹ ویٹ میں دلوایا ۔امریکہ کے لیے جمناسٹ سیمون بائلز نے فلور روٹین میں طلائی تمغہ حاصل کیا۔ یہ ان مقابلوں میں ان کا چوتھا گولڈ میڈل ہے۔امریکہ 28گولڈ30 چاندی اور28کانسی کے تمغوں کے ساتھ سری فہرست ہے ۔ برطانیہ 19گولڈ ‘19چاندی اور 12کانسی کے ساتھ دوسرے جبکہ چین 17گولڈ ‘15چاندی اور 20کانسی کے تمغوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے ۔