اسلام آباد(آئی این پی) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ معاملات کو جنگ کے ذریعے حل کرنا ہے یا مذاکرات کے ذریعے حل کرنا ہے۔ وہ بدھ کو پاکستان انسٹیٹیوٹ آف پارلیمنٹری سروسز (پپس) میں منعقد ہونے والی پہلی دو روزہ سارک ینگ پارلیمانی کانفرنس 2016 کی اختتامی تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کا کوئی مذہب ہوتا ہے نہ انکی کوئی قومیت ہوتی ہے۔