کوئٹہ (نوائے وقت رپورٹ) آئی جی ایف سی میجر جنرل شیرافگن نے کہا ہے کہ پڑوس میں دہشت گردی کی نرسریاں موجود ہیں۔ بلوچستان میں یوم آزادی کی تقریب سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ بہت سارے دشمن ہمارے خلاف اکٹھے ہو چکے ہیں۔ قوم کا اتحاد اور انصاف وقت کی ضرورت ہے۔ قوم قربانیاں دینا اور ملک کی حفاظت کرنا جانتی ہے۔ پاکستان کی ترقی دشمن کو راس نہیں آ رہی۔ ایسے دشمن کی تلاش میں مشکلات درپیش ہوتی ہیں۔ ہمارے دشمن لوگوں میں چھپ کر رہ رہے ہیں۔ سانحہ کوئٹہ کا زخم لگانے والوں تک بہت جلد پہنچیں گے۔
آئی جی ایف سی