شریعت میں شادی جائز ہے تو شیخ رشید کو کیا مسئلہ ہے: عمران خان

Aug 18, 2016

اسلام آباد( صباح نیوز) عمران خان نے شیخ رشید کو تحریک کے دوران شادی نہ کرنے کا مشورہ دینے کا جواب دیدیا۔ ایک ٹی وی پروگرام میں عمران خان نے کہا کہ شادی شریعت میں جائز ہے تو شیخ رشید کوکیا مسئلہ ہے تاہم فی الحال ان کا شادی کا ارادہ نہیں اور ابھی کوئی ملی بھی نہیں۔ جب ملے گی تو وہ شادی کر لیں گے۔

مزیدخبریں