اسلام آباد/بہاولپور (صباح نیوز) پاکستان کے سابق صدرجنرل محمد ضیا الحق کی اٹھائیس ویں برسی منائی گئی، وہ پاک فوج کے سابق سربراہ تھے جنہوں نے 1977 میں اس وقت وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو کی حکومت کا تختہ الٹ کرمارشل لا لگایا اور بعد ازاں صدر مملکت کا عہدہ بھی سنبھال لیا۔ وہ تادمِ مرگ، سپہ سالار اورصدارت، دونوں عہدوں پر فائزرہے۔ جنرل ضیاءالحق 17 اگست 1988ءکو اپنے قریبی رفقا اورامریکی سفیر آرنلڈ رافیل اور جنرل ہربرٹ امریکہ کی پاکستان کے لئے ملٹری امداد مشن کے سربراہ کے ہمراہ بہاول پور کے قریب ایک فضائی حادثے میں جاں بحق ہوگئے تھے۔
برسی
جنرل ضیاءالحق کی 28 ویں برسی منائی گئی
Aug 18, 2016