لاہور( کامرس رپورٹر) مقامی مارکیٹ میں 16کلوگھی کے کنستر کی قیمت میں مزید 30روپے تک اضافہ ہو گیا، آنے والے دنوںمیں سپلائی میں کمی کے باعث مارکیٹ میں گھی کی قلت پیدا ہونے کا خدشہ ہے۔بتایاگیا ہے کہ گزشتہ روز قیمتوں میں اضافے سے درجہ اول گھی کے کنستر کی قیمت 2410روپے سے بڑھ کر 2440روپے، درجہ دوم کنستر کی قیمت 2180سے بڑھ کر 2200 روپے، درجہ سوم کنستر کی قیمت 2160 سے بڑھ کر 2180 روپے ہو گئی۔ ذرائع کے مطابق امپورٹرز نے گھی ملوںکو پام آئل کی سپلائی بند کر دی ہے جس سے طلب کے مقابلے میں گھی کی رسد کم ہونے سے مارکیٹ میں گھی کی قلت کاامکان ہے۔ گھی ڈیلرز کے مطابق آج گھی ملوں کی جانب سے گھی کی قیمتوں میںاضافہ متوقع ہے۔
گھی/ کنستر