لاہور (وقائع نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ میں 5 ڈویژن کے سائلین کے کیسز سننے کے لئے سپیشل بنچز کی تشکیل کا فیصلہ کر لیا گیا۔ وکلا نے کہا ہے علاقائی بنچز کے معاملے اور سائلین کو انصاف کی فراہمی کیلئے چیف جسٹس سید منصور علی شاہ کے اقدامات قابل تحسین ہیں۔ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے فیصل آباد‘ گوجرانوالہ‘ سرگودھا‘ ساہیوال اور ڈی جی خان کے سائلین کے لئے ہائیکورٹ میں ہی سپیشل بنچز تشکیل دینے کا فیصلہ کرلیا۔ تشکیل دئیے گئے سپیشل بنچ صرف ان ہی ڈویژن کے سائلین کے مقدمات کی سماعت کریں گے۔ ہائیکورٹ کے سپیشل بنچز فیصل آباد‘ گوجرانوالہ‘ سرگودھا‘ ساہیوال اور ڈی جی خان ڈویژن کے مقدمات کی جو کاز لسٹ جاری کریں گے ان کی سماعت ہر صورت اسی روز ہو گی۔ کوئی کیس بغیر کارروائی کے ملتوی نہیں ہو گا۔
خصوصی بنچ