نیب میں خلاف ضابطہ بھرتیوں پر چیف جسٹس کا ازخود نوٹس‘ چیئرمین اٹارنی جنرل طلب

اسلام آباد (صباح نیوز) چیف جسٹس نے قومی احتساب بیورو میں مبینہ غیر قانونی و خلاف ضابطہ بھرتیوں کا از خود نوٹس لیتے ہوئے اٹارنی جنرل اور چیئرمین نیب کو طلب کرلیا ہے۔ چیف جسٹس انور ظہیرجمالی نے ایک نامعلوم شہری کی جانب سے لکھے گئے خط پر بدھ کے روز از خود نوٹس لیا اور رجسٹرار سپریم کورٹ کو کیس جلد سماعت کےلئے مقرر کرنے کی ہدایت کی ہے ۔ یاد رہے کہ کچھ عرصہ قبل نیب میں قواعد وضوابط کے خلاف بھرتیوں کا معاملہ پارلیمانی کمیٹیوں میں بھی زیر بحث رہا ہے ۔21جون کو سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے قانون وانصاف میں وفاقی وزیر قانون نے اعتراف کیا تھا کہ نیب میں کچھ افسران خلاف قواعد تعینات کئے گئے ہیں۔ذرائع کے مطابق چیف جسٹس نے ایک شہری کی جانب سے لکھے گئے خط پر از خود نوٹس لیتے ہوئے اٹارنی جنرل اشتراوصاف اور چیئرمین نیب قمر زمان چوہدری کو نوٹس جاری کئے ہیں اور کیس کی جلد سماعت کےلئے رجسٹرار دفتر کو ہدایت کی ہے کہ کیس کو جلد سماعت کےلئے فکس کیا جائے۔
ازخود نوٹس

ای پیپر دی نیشن