ملتان (سٹاف رپورٹر) چودھری پرویز الٰہی انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کی انتظامیہ تین کروڑ روپے سے زائد مالیت کی جدید مشینری و آلات خریدے گی۔ کمپنیوں کو سپلائی کے لئے احکامات جاری کر دئے۔ آئندہ 60روز میں ڈلیوری ہو گی۔ تفصیل کے مطابق چودھری پرویزالٰہی انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی ملتان کی انتظامیہ ایک کروڑ 35لاکھ روپے سے جدید ہارٹ لنگ مشین اور 2 موٹرائزڈ بیڈز‘ ایک کروڑ 8لاکھ روپے سے 2 انستھیزیا مشینیں‘ 41لاکھ روپے سے آپریشن تھیٹرز کیلئے لائٹس سمیت جدید آلات خریدے گی۔ اس ضمن میں کارڈیالوجی ہسپتال ذرائع کے مطابق انتظامیہ مذکورہ بالا تمام خریداری پی ایل اے (پرسنل لیجر اکاﺅنٹ) سے کرے گی جبکہ جن کمپنیوں کو آرڈرز دئے گئے ہیں وہ آئندہ 60روز کے اندر تمام سامان فراہم کریں گی۔
کارڈیالوجی/ مشینری
کارڈیالوجی انسٹیٹوٹ کیلئے جدید مشینری و آلات خریدنے کا فیصلہ
Aug 18, 2016