لاہور (کلچرل رپورٹر) شاعر ملت، مفکرِ اسلام اور مصور پاکستان علامہ ڈاکٹر محمد اقبال اسلامیان برصغیر کے وہ عظیم قائد ہیں جنہوں نے انگریز اور ہندو کے سیاسی اور اقتصادی غلامی میں جکڑے ہوئے مسلمانان ہند کی کسمپرسی اور کم مائیگی کا احساس کرتے ہوئے ان کے لئے الگ خطہ ارضی کی ضرورت محسوس کی، ان خیالات کا اظہار ایگزیکٹو ڈائریکٹر لاہور آرٹس کونسل کیپٹن (ر) عطاءمحمد خان نے الحمراءکلچرل کمپلیکس میں علامہ اقبال کا مجسمہ نصب کرنے کے بعد کیا۔