لاہور(خبر نگار) پےپلز پارٹی انسانی حقوق ونگ لاہور کے زیر اہتمام 17 اگست کے حوالہ سے ایک مذاکرہ ”پاکستان پر مارشل لاءکے اثرات منعقد“ ہوا۔ مہمان خصوصی سابق ممبر پی پی پی پنجاب کونسل شیخ علی سعید،نصیر احمد، عبدالکریم میو، ابو ہاشمی، عثمان الحق قریشی، رانا محمد منیر ، محسن عارف، وقاص پرنس، رضوان فان جیلا، تنزیلہ نذر نے مذاکرہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 5 جولائی 1977 کے مارشل لاءنے پاکستان میں انتہا پسندی ، لسانیت فرقہ ورایت، صوبائیت اور دہشت گردی کے وہ بیچ بوئے ہیں۔ جس کا خمیازہ موجودہ اور آنے والی نسلوں کو بھگتانہ پڑے گا۔ جنرل ضیاءنے اقتدار بچانے کے لیے نام نہاد اسلامی جہاد کا نعرہ لگا کر نوجوانوں کو افغانستان کی جنگ میں جھونک دیا۔
77ءکے مارشل نے ملک میں لسانیت، صوبائیت اور فرقہ واریت کو فروغ دیا: پیپلز پارٹی انسانی حقوق ونگ
Aug 18, 2016