راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے) محکمہ اےکسائز اےنڈ ٹےکسےشن کے موٹر رجسٹرےشن اور پراپرٹی ٹےکس کی وصولی کےلئے نئے مالی سال مےں دی گئی مہلت کے بعد تےزی سے اےکشن کا فےصلہ کرلےا گےا ہے موٹر رجسٹرےشن مےں مہلت 31 اگست جبکہ پراپرٹی ٹےکس جمع کرانے مےں مہلت30 ستمبر تک ہے موٹر رجسٹرےشن کےلئے دس فےصد جبکہ پراپرٹی ٹےکس ان تارےخوں مےں جمع کرانے والوں کو پانچ فےصد چھوٹ مل رہی ہےمحکمہ اےکسائز کے حکام نے موجودہ مالی سال کے پہلے چھ ماہ کے31 دسمبر تک ٹےکس وصولی کےلئے صوبائی حکومت کی جانب سے دئے گئے اہداف پورے کرنے کےلئے حکمت عملی کی تےاری شروع کردی ہے جس مےں نئے ٹےکس گذاروں کے ساتھ پرانے اور مسلسل نادہندہ ٹےکس گذاروں کے خلاف اےکشن کےلئے روڈ مےپ کی تےاری جاری ہے ۔