اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے)اےس اےس پی ٹرےفک ملک مطلوب احمدنے کہا ہے کہ وفاقی ٹرےفک پولےس نے ہمےشہ طلباءکو ہر اول دستہ تصور کیا ہے ہمارا ےقےن ہے کہ ملک کی ترقی مےں طلبا اہم کردار ادا کرتے ہےں اسلام آبادٹرےفک پولےس کے زےر اہتمام کےپےٹل ےونےورسٹی آف سائنس اےنڈ ٹےکنالوجی کے طلباءکا پہلے بےچ کی اےک ماہ کی انٹرنشپ مکمل،انٹرنشپ کا مقصد کمےونٹی پولےسنگ کو فروغ دےنا ، نوجوانوں کی صلاحےتوں مےں نکھار پےدا کرنا اور بڑھانا ، عوام اور آئی ٹی پی کے درمےان خلاءکو پر کرنا ہے تاکہ اےک د وسرے کے لئے اپنائےت کا احساس پےدا ہوانٹرنشپ مکمل ہونے پر آئی ٹی ہےڈکوارٹرز مےں تقریب مےں بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دوران انٹرنشپ طلبا و طالبات کو ٹےکنےکل اووروےو ،رےڈےو پروڈکشن ،آن ائےر ٹرےننگ، آن ائےر براڈ کاسٹنگ،روڈ سےفٹی ورکشاپس،روڈ سےفٹی سےمےنار،لائسےنسنگ اوور وےو ،آن فےلڈ آپرےشن اور دیگر ٹرےفک اےجوکیشن سے متعلق آگاہی دی گئی اسلام آباد ٹرےفک پولیس کا اےجوکیشن ونگ 100سے زائدطلباءو طالبا ت کو آئی ٹی پی کے مختلف شعبہ جات کے متعلق آگاہی فراہم کر ے گا ۔
آئی ٹی پی کے زےر اہتمام کےپےٹل ےونےورسٹی کے طلباءکے پہلے بےچ کی اےک ماہ کی انٹرنشپ مکمل
Aug 18, 2017