راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹرسے) مسلم لیگ ن کے سنیئررہنما پیزادہ راحت مسعود قدوسی اور چیئرمین واسا ضیاءاللہ شاہ نے ہیلتھ ویک کی سرگرمیوں کاجائزہ لینے کیلئے بنیادی مرکز صحت خیابان سرسید کادورہ کیا اور وہاں مریضوں کو دستیاب علاج معالجہ کی سہولتوں کاجائزہ لیا اس موقع پر ہیلتھ سنٹر کی انچارج ڈاکٹرلبنیٰ اسحاق نے پیرزادہ راحت قدوسی اور ضیاءاللہ شاہ کو بریفنگ دی انہوں نے بتایا کہ حکومت پنجاب کی ہدایات کے مطابق اس مرکز صحت میں ٹی بی، ہیپاٹائٹس بی ،سی ، ملیریا اور ایڈز کے ٹیسٹ مفت کئے جا رہے ہیں اور جان لیوا امراض سے بچاﺅ کے لئے حفاظتی ٹیکے بھی لگائے جا رہے ہیں ضلع بھر میں بنیادی مرکز صحت خیابان سرسید واحد سنٹر ہے جہاں عام دنوں میں بھی ماہانہ دس ہزار مریض علاج کیلئے آتے ہیں اور یہاں ٹی بی کی مکمل تشخےص کانظام موجودہے جو کسی دوسرے ہسپتال میں نہیں۔
راحت مسعود قدوسی اور ضیاءاللہ شاہ کا بنیادی مرکز صحت خیابان سرسید کادورہ
Aug 18, 2017