راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے )محکمہ داخلہ پنجاب نے صوبہ بھر میں کسی بھی فلاحی ادارہ یا تنظیم یا فرد کیلئے مجاز اتھارٹی کی اجازت کے بغیر عید الضحیٰ کے موقع پر قربانی کے جانوروں کی کھالیں جمع کرنے پر پابندی عائد کر رکھی ہے اور ان احکامات کی روشنی میں ضلع راولپنڈی کی حدود میں کوئی تنظیم یا فلاحی ادارہ یافرد دفتر ڈپٹی کمشنر کی اجازت کے بغیر عیدالضحیٰ پر قربانی کھالیں جمع نہیں کر سکتاترجمان ضلعی انتظامیہ راولپنڈی نے ایک بیان میں کہاکہ قربانی کی کھالیں جمع کرنے کااجازت نامہ حاصل کرنے کیلئے فلاحی تنظیمیں دفتر ڈپٹی کمشنر میں 25اگست تک درخواست دے سکتی ہیں25اگست کے بعد اجازت نامہ کیلئے کوئی درخواست قابل قبول نہ ہوگی۔ترجمان نے کہا کہ اجازت نامہ کے بغیر قربانی کی کھالیں جمع کرنےوالے ادارہ یا فر د کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی اور عید الضحیٰ پر اس حکم پر عملدرآمد کرنے کیلئے خصوصی اقدامات کئے جا ئیں گے۔
کوئی تنظیم، فلاحی ادارہ یافرد دفتر ڈی سی کی اجازت کے بغیر عیدالضحیٰ پر قربانی کی کھالیں جمع نہیں کر سکتا
Aug 18, 2017