پاک بحر یہ نے کثیر القومی ٹاسک فورس کی کمانڈ سنبھال لی

Aug 18, 2017

اسلام آباد، کراچی (سٹاف رپورٹر) پاکستان نیوی نے کثیر القومی ٹاسک فورس 150 کی کمانڈ دسویں مرتبہ سنبھال لی۔ پاک بحریہ کے ترجمان کے مطابق پاک بحریہ کے ریئر ایڈمرل نوید احمد رضوی کثیرالقومی ٹاسک فورس 150کے نئے کمانڈر تعینات کئے گئے ہیں۔ تبدیلی کمانڈ کی تقریب بحرین میں واقع ہیڈکوارٹرز یو ایس نیوسینٹ میں منعقد ہوئی۔ اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے ریئر ایڈمرل نوید احمد رضوی کا کہنا تھا کہ خطے میں امن و استحکام کے قیام کے سلسلے میں پا ک بحریہ کے عزم ِ صمیم کے باعث پاک بحریہ اور اتحادی بحری افواج کے مابین تعلقات مسلسل مضبوط ہورہے ہیں پاک بحریہ کے ترجما ن کا کہنا ہے کہ کمبائنڈ ٹاسک فورس 150 ایک کثیر القومی اتحاد ہے جوسمندر میں دہشت گردی کی روک تھام کیلئے آپریشنز سرانجام دیتی ہے۔

مزیدخبریں