اسلام آباد( کلچرل رپورٹر)جشن آزادی کی 70ویں سالگرہ کو قومی جوش و جذبے سے منانے کے لیے پی ٹی وی نے ”میں ہوں پاکستان“ کے عنوان سے خصوصی نشریات پیش کیں جنہیں اندرون و بیرون ملک ناظرین کی طرف سے بے حد سراہا گیاہے۔دنیا بھر سے موصول ہونے والے ای میلز، ایس ایم ایس اور دیگر ذرائعوں سے بھیجے جانے والے پیغامات میںناظرین نے کہا ہے کہ پی ٹی وی نے ہر اہم موقعہ پرصاف ستھری تفریحی،مسحور کن اور بامقصد نشریات پیش کر کے قومی چینل ہونے کا حق ادا کیا ہے۔جشن آزادی کے موقع پر پی ٹی وی کی نشریات بچوں ،بڑوں اور بزرگوں کے لیے یکساں دلچسپی کی حامل تھی۔پی ٹی وی نے ثابت کیا کہ یہ ایک فیملی اور قومی چینل ہے اور ناظرین کی امنگوں کو ہر حال میں مقدم رکھتا ہے۔ناظرین نے خوبصورت نشریات پیش کرنے پر پاکستان ٹیلی وژن کے چیئرمین عطا الحق قاسمی ، ڈائریکٹرپروگرامز ذوالفقار احمداور ان کی ٹیم کو مبارکباد پیش کی ہے۔ناظرین کی طرف سے پی ٹی وی کی نشریات سراہائے جانے پر ادارے کی انتظامیہ نے ناظرین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ قومی ادارے کی ترقی و استحکام کے لیے شبانہ روز کاوشیں اسی انداز سے جاری رکھی جائیں گی۔
پی ٹی وی کی جشن آزادی نشریات ”میں ہوں پاکستان“ کی ناظرین میں پذیرائی
Aug 18, 2017