لاہور (خصوصی رپورٹر) وزیر اعلیٰ شہباز شریف نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے ملک میں 70سال سے رائج اقرباءپروری اور سفارش کلچر کا خاتمہ کر کے زندگی کے تمام شعبوں میں میرٹ کو فروغ دیا ہے۔صوبے میں ایک لاکھ 50 ہزار سے زائد اساتذہ میرٹ کی بنیاد پر بھرتی کئے گئے ہیں۔ محکمہ پولیس میں سپاہی سے لے کرآفیسر تک بھرتی سو فےصد مےرٹ کی بنےاد پر کی گئی ہے ۔تمام اداروں مےں مےرٹ پالےسی اپنا ناپنجاب کے عوام کی بڑی خدمت ہے اگر کہیںمےرٹ کی خلاف ورزی کی کوئی مثال سامنے آئی ہے تو ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی کی گئی ہے۔ پاکستان کی تارےخ مےں پہلی بار30طلباءو طالبات کا وفد ترک زبان سےکھنے کےلئے ترکی بھجواےا جا رہا ہے اورپنجاب بھر سے ان طلباءو طالبات کا انتخاب سو فےصد مےرٹ کی بنےاد پر کےاگےا ہے۔ شہبازشرےف نے ان خےالات کا اظہار مےں ترکش زبان سکالر شپ پروگرام کے تحت ترکی جانے والے طلبا ءو طالبات سے خطاب کرتے ہوئے کےا۔وزےراعلیٰ نے کہا ترکی اورپاکستان کے مابےن گہرے دوستانہ اوربرادرانہ تعلقات قائم ہےں اوردونوں ممالک دکھ سکھ کی گھڑی مےں اےک دوسرے کے ساتھ کھڑے رہے ہےں۔ انہوںنے کہا کہ جو لوگ ہمےں ووٹ دےتے ہےں قوم کے ان عظےم لوگوں کےساتھ سچائی شےئر نہ کرنا بڑا ظلم ہے کےونکہ ےہ لوگ پہلے ہی اس نظام سے بےزار ہےں۔پچھلے سال جو ادوےات خرےدی گئیں ان کے نمونوں ان لےب سے ٹےسٹ کےے گئے تو مافےا سے ملی ہوئی ان لےب مےں 99فےصد نمونوں کو درست قرار دےاجبکہ غےر ملکی لےبز نے 33فےصد نمونوں کو مستردکےا اورانہےں غےر معےاری قرار دےا۔ جعلی ادوےات کا کاروبار کرنے والے موت کے سوداگر ہےں اورانسانےت کے قاتل ہیں۔ مےں گزشتہ 9سالوں سے اس مافےا کے خلاف لڑ رہا ہوں۔ پاکستان مےںوسائل کی غربت نہےں ،غربت ہے تو وہ صرف سوچ کی ہے۔پاکستان مےں وسائل ہےں تو ہم اپنے نوجوانوں کو چےن اورترکی تعلےم کےلئے بھجوارہے ہےں۔ معےاری ادوےات پر امےروں کا نہےں غرےبوں کابھی پورا حق ہے ۔انہوںنے کہا کہ صدر ،وزےراعظم،چےف آف دی آرمی سٹاف،ججز،جرنلز،بےورکرےٹس جو ادوےات استعمال کرتے ہےں وہی دوائی غرےب کو بھی ملنی چاہےے اور ہم اسے ےقےنی بنا رہے ہےں۔انہوںنے کہا کہ 70سال گزرنے کے باوجودامےروں کو تو تمام سہولتےں مےسر ہوں لےکن غرےب بنےادی سہولتوں سے بھی محروم رہےں ےہ قائد اور اقبال کا پاکستان نہےں۔ہم نے کچھ روز قبل ےوم آزادی مناےا اوراس کا ابدی پےغام ےہی ہے کہ معاشرے کے تمام طبقات کو آگے بڑھنے کے مساوی اورےکساں مواقع ملےں۔انہوںنے کہا کہ ہم نےوکلےر طاقت ہونے کے باوجود معاشی اورسےاسی طورپر محکوم ہےں،ےہ ہماری قسمت نہےں اوراس لئے پاکستان نہےں بناےاگےا تھا۔ہم نے خود خرابےاں پےدا کی ہےں اورہمےںخود ہی اسے ٹھےک کرنا ہے۔ اللہ تعالیٰ سب کچھ کرسکتا ہے لےکن محنت، اےثار، قربانی وہ اصول ہےں جنہےں ہم اپنا کر ملک اورقوم کی تقدےر بدل سکتے ہےں۔ مےڈےا کے نمائندوں کی جانب سے پوچھے گئے اےک سوال کے جواب مےں وزےراعلیٰ نے کہا کہ سےاستدانوںکو بھی شارٹ کورسز کرائے جاتے ہےں اورمےں نے اکےڈمی مےں ان کی تربےت بھی کرائی تھی،جس طرح ہم دےگر اداروں کی استعداد کار بڑھانے کےلئے کام کررہے ہےںاورتربےت کا انتظام کےاگےا ہے اس طرح سےاستدانوں کو بھی اپنی صلاحےتوں مےں نکھار لانے کےلئے شارٹ کورسز کرنے چاہےے۔اےک نجی ٹی وی چےنل کی جانب سے لگائے گئے بے بنےاد الزام کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کے جواب مےں وزےراعلیٰ نے کہا کہ مےڈےا کے ان ساتھےوں نے بے پناہ دروغ گوئی کی ہے اورجھوٹ بولا ہے اورسےاستدانوں کو بدنام کےا ہے۔جھوٹ بولنا اوردروغ گوئی کرنے سے بڑی زےادتی کوئی نہےں ۔مےں تو کہتا ہوں کہ سب کو کٹہرے مےں کھڑا ہونا چاہےے لےکن اس طرح کے بے بنےاد جھوٹ بول کرآپ بڑی زےادتی کرتے ہےں۔ انہوںنے کہا کہ سےاسی خبر کےلئے مےں جلد سےاسی سےشن کروں گا۔ نیو ٹیک کی تقریب سے خطاب میںشہباز شریف نے کہا ہے پاکستان کا مستقبل فنی تعلےم کے فروغ سے جڑا ہے ۔ملک کی 60فےصد آبادی 15سے 30سال کی عمر کے نوجوانوں پرمشتمل ہے،جنہےںجدےد علوم سے آراستہ کر کے ملک وقوم کی تقدےر بدلےں گے۔پاکستان کی نوجوانوں پر مشتمل 60فےصد آبادی کی توانائےوں کو بروئے کارلانے کے چےلنج کو مواقعوں مےں بدلنا ہے اوراگر آبادی کے اس بڑے حصے کی توانائےوں کو صنعت،تجارت اوردےگر شعبوں کی ترقی کےلئے استعمال مےںنہ لاےاگےاتو خدانخواستہ ہم ےہ موقعہ کھودےںگے۔ہمارے پاس تےل اورگےس کے قابل ذکر ذخائر نہےں ہےں اورسوئی کے مقام پر نکلنے والی گےس کا خزانہ بھی ختم ہونے کو ہے۔ہمارا خزانہ ہمارے نوجوان ہےں۔ وزےراعلیٰ نے پنجاب حکومت کے پوزےشن ہولڈرز کی حوصلہ افزائی کے پروگراموں مےں نےوٹےک کے پوزےشن ہولڈرز کو شامل کرنے کا بھی اعلان کےا۔ اویس لغاری سے گفتگو میں شہبازشریف نے کہا ہے کہ جنوبی پنجاب کی ترقی اور وہاں کے عوام کی خوشحالی میرا مشن ہے، ملتان میں میٹرو بس پراجیکٹ کے منصوبے نے شہر کو نئی شناخت دی ہے جبکہ اویس لغاری نے کہا ہے کہ جنوبی پنجاب میں آبادی کے تناسب سے زیادہ وسائل کی فراہمی وزیراعلی کی یہاں کے عوام سے محبت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ شہباز شریف اور گورنر پنجاب رفیق رجوانہ کی ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور صوبہ پنجاب کے عوام کی فلاح و بہبود کیلئے جاری پروگراموں اور ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ شہبازشریف کی زیرصدارت کڈنی اینڈ لیورٹرانسپلانٹ انسٹیٹیوٹ کے سائیٹ آفس میں 2گھنٹے طویل اجلاس ہوا، جس میں منصوبے کے مختلف امور پر ہونے والی پیشرفت اور ہیومن ریسورس کی بھرتی کے عمل کا تفصیلی جائزہ لیا گی۔ شہبازشریف نے کہاکہ پنجاب حکومت اربوںروپے کے وسائل سے جگر اور گردے کے مریضوں کے لئے جدید ترین ہسپتال بنا رہی ہے اور پاکستان کڈنی اینڈ لیورٹرانسپلانٹ انسٹیٹیوٹ کے منصوبے پر تیزی سے کام ہو رہا ہے۔ 25 دسمبر کو پاکستان کڈنی اینڈ لیور ٹرانسپلانٹ انسٹیٹیوٹ کا افتتاح کر دیا جائے گا۔ پاکستان کے حالات پر امن رہیں گے اور عوام کی فلاح کے تمام منصوبے بروقت مکمل ہوں گے۔
شہبازشریف
ایٹمی طاقت ہونے کے باوجود ہم معاشی اور سیاسی طور پر محکوم ہیں‘ خرابیاں خود پیدا کیں : شہبازشریف
Aug 18, 2017