;;مشترکہ مفادات کونسل کی تشکیل نو راشدی‘ بلوچ اور سردار یوسف فارغ

اسلام آباد ( نمائندہ خصوصی) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے مشترکہ مفادات کونسل کی تشکیل نو کی ہے جس کے تحت پیر سید صدرالدین شاہ راشدی‘ عبدالقادر بلوچ اور سردار محمد یوسف کو رکنیت سے فارغ کر کے وفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ ریاض حسین پیرزادہ‘ وفاقی وزیرصنعت غلام مرتضی جتوئی اور وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کوشامل کیاگیا ہے۔ وزیراعظم مشترکہ مفادات کی کونسل کے سربراہ ہوں گے۔ جبکہ پنجاب ‘ کے پی کے ‘ سندھ اور بلوچستان کے وزراءاعلی اس کے دیگر ارکان بھی شامل ہیں۔ نوتشکیل شدہ مشترکہ مفادات کی کونسل کا اجلاس آئندہ چند روز میں متوقع ہے جس میں دیگر ایشوز کے علاوہ مردم شماری کے نتائج پر مبنی ابتدائی رپورٹ منظوری کے لیے پیش ہوگی۔
مشترکہ مفادات کونسل

ای پیپر دی نیشن