لاہور(خصوصی رپورٹر) سابق وزیراعظم محمد نوازشریف کی اہلیہ کلثوم نواز گزشتہ روز پی آئی اے کی پرواز پی کے 757 کے ذریعے اچانک لندن چلی گئیں جبکہ انہیں کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کے لئے الیکشن کمشن نے طلب کررکھا تھا۔ معلوم ہوا ہے کہ ٹکٹ پر ان کی واپسی کی تاریخ 24 ستمبر درج ہے تاہم شریف فیملی کے ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ بیگم کلثوم نواز چار پانچ دن میں واپس پاکستان آجائیں گی۔
کلثوم نواز