;;ایفی ڈرین کیس‘ حنیف عباسی نے ازسر نو تحقیقات کا نوٹس چیلنج کر دیا

Aug 18, 2017

راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے) مسلم لیگ(ن) کے سابق رکن قومی اسمبلی محمد حنیف عباسی نے ایفےڈرین کیس کی از سر نو تحقیقات شروع کرنے کیلئے اے این ایف حکا م کی جانب سے جاری کئے گئے نوٹس کو لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بنچ میں چیلنج کر دیااے این ایف حکام کی طرف سے ایفےڈرین کوٹہ کیس میں ن لےگ کے رہنماءمحمد حنیف عباسی اور ان کے بھائی اور اہلخانہ کے خلاف مزید تحقیقات کیلئے نوٹس جاری کیا ہے جس مےں انٹی نارکوٹکس فورس نے ایفیڈرین کوٹہ کیس میں حنیف عباسی سمیت ان کے اہلخانہ کو اپنے تمام بینک اکاو¿نٹس کی تفصیلات فراہم کرنے کے علاوہ اثاثوں کی تفصیلات دےنے کی ہدایت کی ہے اور حنیف عباسی اور ان کے اہل خانہ کو بغیراجازت رقم کی منتقلی سے بھی روک دیا ہے اے اےن اےف نے ان سے بینک ٹرانزیکشن کی تفصیلات بھی طلب کی ہیں اور کہا ہے کہ قرضوں،سرمایہ کاری اور انشورنش کمپنیوں کو ادائیگیوں یا پریمیئم سے متعلق بھی معلومات فراہم کی جائیںاے این ایف نے نوٹس کے ذریعے مزید کہا کہ ایک لاکھ سے زائد بینک ٹرانزیکشنز چیک، ڈرافٹ ٹیلیگرافک ٹرانسفر لیٹر سمیت ڈےپازٹ سلپ ,بینک چیک بک کے سیریل نمبر سے بھی آگاہ کیا جائے فاران ریمیٹنسز کی صورت میں متعلقہ معلومات بھی مہےا کی جائیں۔
حنیف عباسی

مزیدخبریں