یعقوب ناصر مسلم لیگ نون کے قائم مقام صدر‘ نوازشریف قائد بن گئے‘ طریقہ کار پر نثار کے تحفظات سعد رفیق نے بھی تائید کر دی

اسلام آباد/ لاہور (محمد نواز رضا۔ وقائع نگار خصوصی+ خصوصی رپورٹر) پاکستان مسلم لےگ (ن) کی مرکزی مجلس عاملہ نے سردار یعقوب ناصر کو مسلم لیگ (ن) کا قائم مقام صدر بنانے کے فےصلے کی توثےق کر دی۔ جمعرات کو پنجاب ہاﺅس مےں چیئرمین راجہ ظفر الحق کی صدارت میں مسلم لیگ (ن) کی مرکزی مجلس عاملہ کا اجلاس منعقد ہوا جس میں سردار یعقوب ناصر کو متفقہ طور پر پارٹی کا قائم مقام صدر بنانے کے فےصلے کی توثےق کی گئی۔ اجلاس مےں چےئرمےن راجہ محمد ظفر الحق نے سردار ےعقوب ناصر کا نام قائم مقام صدر کے لئے تجوےز کےا جس کی مرکزی مجلس عاملہ نے توثےق کر دی۔ ذرائع کے مطابق چوہدری نثار علی خان نے مرکزی مجلس عاملہ کے اجلاس سے قبل سردار ےعقوب ناصر کو قائم مقام صدر بنانے کے فےصلے کے اعلان پر اپنے تحفظات کا اظہار کےا اور کہا کہ اجلاس سے قبل اس نوعےت کے فےصلے ٹےلی وےژن پر آجاتے ہےں اس بات کی تحقےق ہونی چاہےے کہ بند کمرے مےں کئے جانے والے فےصلے پرےس تک کس طرح پہنچ جاتے ہےں۔ مرکزی مجلس عاملہ کے اجلاس مےں ہونے والے فےصلوں کا قبل ازوقت منظر عام پر آجانا تحقےق طلب ہے۔ انہوں نے کہا کہ مےں پارٹی قےادت کو اپنی سوچ کے مطابق مشورے دےتا رہا لےکن ان پر عمل درآمد نہےں کےا گےا لےکن جن کے مشوروں سے ہمےں ےہ دن دےکھنا پڑا ان سے کےوں نہےں پوچھا جاتا، پارٹی کو ان سے پوچھنا چاہئے۔ خواجہ سعد رفےق نے چوہدری نثار علی خان کے خےالات کی تائےد کی۔ سےنےٹر چوہدری تنوےر نے کہا کہ حکومت اور مسلم لےگ (ن) کے درمےان کوارڈےنےشن کو بڑھانے کی ضرورت ہے لےگل اور مےڈےا ٹےم کی تشکےل کا فےصلہ کےا جائے۔ پارٹی کی اعلیٰ سطح کی مذاکراتی ٹےم تشکےل کی جائے جسے اداروں اور سےاسی جماعتوں سے رابطوں کی ذمہ داری سونپی جائے۔ دو گھنٹے تک جاری رہنے والے اجلاس مےں خواجہ سعد رفےق، سرانجام خان، سردار مہتاب احمد خان اور ثناءاللہ زہری نے بھی خطاب کےا۔ وفاقی وزےر داخلہ احسن اقبال نے قراردادےں پےش کےں۔ مرکزی مجلس عاملہ کے اجلاس مےں سابق صدر مسلم لےگ (ن) محمد نواز شرےف اور وزےر اعلیٰ پنجاب مےاں شہباز شرےف نے شرکت نہےں کی۔ اجلاس میں وزیراعظم شاہد خاقان عباسی‘ چوہدری نثار علی خان، اسحق ڈار‘ وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر اور سینیٹر چوہدری جعفر اقبال‘ طارق فضل چوہدری، عبدالقادر بلوچ‘ عشرت اشرف‘ چوہدری تنویر‘ حنیف عباسی‘ امیر مقام‘ صدیق الفاروق‘ مشاہد اﷲ اور خرم دستگیر نے شرکت کی۔ بلوچستان کے علاقے لورالائی سے تعلق رکھنے والے سینیٹر سردار یعقوب خان ناصر مسلم لےگ کے دےرےنہ کارکن ہےں۔ مسلم لیگ (ن) بلوچستان کے صوبائی صدر رہے، میاں محمد نواز شریف اور مسلم لیگ (ن) کےساتھ ثابت قدمی سے کھڑے رہے، سےنےٹر سردار ےعقوب ناصر کا شمار ایک منجھے ہوئے سیاستدان اور نوازشریف کے انتہائی قریبی ساتھیوں میں ہوتا ہے۔ سینیٹر سردار یعقوب خان ناصر کی دیرینہ خدمات اور قربانیوں کو مدنظر رکھتے ہوئے سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف نے انہیں پاکستان مسلم لیگ (ن) کا قائم مقام صدر مقرر کرنے کا فیصلہ کیا۔ یعقوب خان ناصر نے گریجویشن اور ماسٹرز کی ڈگری پنجاب یونیورسٹی سے حاصل کی۔ اپنے آبائی علاقے لورالائی سے 1985ءمیں صوبائی اسمبلی کا الیکشن لڑا، 1985سے 1988تک بلوچستان کے وزیرآبپاشی رہے، 1990سے 1993تک وزیراعظم محمد نواز شریف کی کابینہ میں وفاقی وزیر ماحولیات رہے، 1995سے 1997تک سینٹ کے رکن رہے جبکہ 1997میں این اے 263 سے رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے اور میاں محمد نواز شریف کی کابینہ میں وفاقی وزیر ریلوے رہے جبکہ جنرل (ر) پرویز مشرف کے دور آمریت میں پاکستان مسلم لیگ(ن) بلوچستان کے صوبائی صدر رہے اور تمام تر مراعات اور پیشکشوں کو مسترد کر دےا۔ لاہور سے خصوصی رپورٹر کے مطابق مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر و وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف اجلاس میں شریک نہ ہوئے اور لاہور میں طے شدہ سرکاری مصروفیات میں مصروف رہے۔ انہوں نے 180 ایم ماڈل ٹاﺅن میں ترکی زبان سیکھنے کیلئے ایک سال کے کورس میں شرکت کیلئے جانے والے 36 سکالرز کے اعزاز میں منعقدہ تقریب میں شرکت کی۔ اس کے بعد مقامی ہوٹل میں انہوں نے نیشنل ووکیشنل اینڈ ٹیکنیکل ٹریننگ کمشن (NAVTAC) کی صوبائی مقابلوں میں انعام حاصل کرنے والوں کی تقریب تقسیم انعامات میں شرکت کی۔ بعد میں بیدیاں روڈ پر کڈنی اینڈ لیور ٹرانسپلانٹ سنٹر کا دورہ کیا۔
یعقوب ناصر


اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی) پاکستان مسلم لےگ (ن) کی مرکزی مجلس عاملہ نے سابق وزےر اعظم و صدر محمد نواز شرےف کو پارٹی قائد کی حےثےت دے دی ہے۔ مےاں نواز شریف بدستور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد رہیں گے، ان کی قیادت میں پاکستان میں جمہوریت کے استحکام اور عوام کے حق حکمرانی کی تحریک جاری رکھی جائے گی مرکزی مجلس عاملہ نے عوامی اعتماد کو بے توقیر کرنے کے غیر آئینی و غیر قانونی سلسلہ ختم کرنے کےلئے پارٹی قائد محمد نواز شریف کے ہر اقدام کا مکمل ساتھ دینے کا اعلان کر دیا اس بات کا فےصلہ جمعرات کو پاکستان مسلم لیگ (ن) کی مرکزی مجلس عاملہ کے اجلاس میں منظور قراردادوں میں کیا گیا ہے جو چیئرمین سینیٹر راجہ ظفر الحق کی صدارت میں متفقہ طور پر منظور کی گئےں قومی معاملات سیاسی صورتحال خارجہ امور، پڑوسی ممالک کے ساتھ تعلقات سے متعلق 3الگ الگ قرار دادیں متفقہ طور پر منظور کی گئیں۔ پہلی قرار داد میں کہا گیا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی مرکزی مجلس عاملہ کا یہ اجلاس اپنے قائد محمد نواز شریف کے قائدانہ کردار کو خراج تحسین پیش کرتا ہے، صدر جماعت کے طور پر مسلم لیگ (ن) کو وفاق پاکستان کی مقبول ترین جماعت بنانے کےلئے ان کی جدوجہد، پاکستان کی سیاسی اور جماعتی تاریخ کا سنہری باب ہے۔ انہوں نے آئین کی فرماں روائی، قانون کی سربلندی اور جمہوریت کے استحکام کےلئے تاریخ ساز کردار ادا کیا۔ انہوں نے ”اقتدار کی بجائے اقدار“ کے اصول کی پاسداری کرتے ہوئے مفاہمت، ہم آہنگی اور یکجہتی کے کلچر کو فروغ دیا، ملک کو اندھیروں سے نکالنے، انفراسٹرکچر کی تعمیر، دہشت گردی کے خاتمے، جدید معیشت کی تعمیر، پاکستان کو اعلانیہ ایٹمی قوت بنانے، دفاع وطن کو مضبوط سے مضبوط تر کرنے، چین پاکستان اقتصادی شاہراہ جیسا تاریخ ساز منصوبہ جاری کرنے، اقتصادی تعاون اور امن کو فروغ دینے کےلئے روس سمیت متعدد ممالک کے ساتھ تعاون بڑھانے اور پاکستان کو شنگھائی تنظیم برائے تعاون کا رکن بنانے کےلئے ان کا کردار پوری قوم کےلئے باعث فخر ہے۔ اجلاس اس یقین کا اظہار کرتا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کو بدستور ان کی قائدانہ سرپرستی کا اعزاز حاصل رہے گا۔
نوازشریف قائد

ای پیپر دی نیشن