لاہور(کلچرل رپورٹر)معروف گلوکارہ نصیبولعل اپنی آوازکاجادوجگانے کےلئے ناروے کے دورے پرچلی گئیں انہیں پروموٹر زاہد خان نے امریکہ اور ہالینڈ میںہونے والے میوزیکل شوزکےلئے سائن کیا ہے۔اورگلوکارہ انکے ہمراہ بیرون ملک دورے پرگئی ہیں۔ نصیبولعل 20اگست کوناروے کے شہراوسلومیںہونے والے شومیں اپنے فن کامظاہر ہ کرینگی اور27 اگست کو ہالینڈ میںشوکرینگی ۔ان کی وطن واپسی 28اگست کوہوگی ۔نصیبولعل کاکہناتھاکہ میںبیرون ملک میرے مداحوں کی بڑی تعدادموجودہے ۔میں پرفارمنس کےلئے جس ملک میںبھی گئی ہوں وہاں پاکستانیوں کے علاوہ بھارتی شائقین نے بھی میری بہت پذیدائی کی ہے ۔میںپرامیدہوںکہ میراناروے اورہالینڈکادورہ کامیاب رہے گا۔انکاکہناتھاکہ تمام فنکاروں اپنے فن کے ذریعے بیرون ملک اپنے وطن کانام روشن کرتے ہیں۔
نصیبولعل آوازکا جادو جگانے ناروے چلی گئیں
Aug 18, 2017