طویل مدت تک توانائی کی فراہمی جاری رکھیں گے: ٹرمپ کا مودی کو فون‘ وزارتی مذاکرات پر اتفاق

بیجنگ/نئی دہلی (این این آئی)بھارتی وزیراعظم مودی اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک نئے میکینزم ٹو بائی ٹو وزارتی مذاکرات کی مدد سے انڈو پیسفک خطے میں امن و استحکام میں اضافے پر رضامندی ظاہر کی ہے۔ وائٹ ہاؤس کے مطابق ٹرمپ نے نریندر مودی کو خود فون کیا۔ ٹرمپ نے امریکہ کی جانب سے بھارت کو فراہم کیے جانے والے خام تیل کی پہلی کھیپ کا خیر مقدم کیا جس کا آغاز اسی ماہ ٹیکساس سے ہو گا۔ انہوں نے بھارت کو معتبر انداز میں طویل مدت تک توانائی کی سپلائی جاری رکھنے کا وعدہ کیا۔ اسی سال نومبر میں بھارت میں منعقد ہونے والی عالمی انٹرپرینر شپ کانفرنس کا انتظار ہے ۔وائٹ ہاؤس کے بیان کے مطابق وزیراعظم مودی نے شمالی کوریا کے خلاف دنیا کو متحد کرنے کے سلسلے میں مضبوط قیادت فراہم کرنے پر صدر ٹرمپ کا شکریہ ادا کیا۔ادھرچین نے کہا مذاکرات سے خطے میں امن اور ترقی کے لئے سازگار ماحول پیدا ہوگا۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...