کوچ مکی آرتھر پر گالیاں دینے کا الزام عمر اکمل کو اظہار وجوہ کا نوٹس جاری

لاہور(سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس) پاکستان کرکٹ بورڈ نے ہیڈ کوچ مکی آرتھر پر گالیاں دینے کا الزام لگانے پر عمر اکمل کو اظہار وجوہ کا نوٹس جاری کردیا۔ پی سی بی نے کرکٹر عمر اکمل کی جانب سے ہیڈ کوچ مکی آرتھر پر گالیاں دینے کا الزام لگانے پر انہیں شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے کرکٹر کو 7 روز میں تحریری جواب جمع کروانے کا حکم دیا ہے۔ عمر اکمل کے پاس سینٹرل کنٹریکٹ نہیں ہے، تاہم ڈومیسٹک کھلاڑی ہونے کی حیثیت سے وہ اب بھی پی سی بی کے قواعد و ضوابط کے پابند ہیں۔عمر اکمل نے کہا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ جو بھی فیصلہ کرے گا وہ اسے قبول کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ انہیں اللہ اور پی سی بی پر مکمل بھروسہ ہے اور وہ کرکٹ بورڈ کے ہر فیصلے کو تسلیم کریں گے۔ 

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...