اسلام آباد(کلچرل رپورٹر) پاکستانی میوزک کے سنہری دور کا جشن دنیا بھر میں بڑے پیمانے پر منایا گیا۔ کئی دہائیاں گزرنے کے باوجود گانوں کی دھنیں اور شاعری آج بھی بے مثال ہے۔ فریدہ خانم کا ”آج جانے کی ضد نہ کرو“، صابری برادرز کا ”تاجدارِ حرم “یا عارف لوہار کا شاندار گانا ”جگنی“ کو کوک اسٹوڈیو جیسے مشہور و معروف موسیقی کے پلیٹفارم پر ریمکس کیا گیا۔ان میں سے جن اکثر شاندار گانوں کو ازسرنو مرتب کیا یا دوبارہ گایا گیا، وہ EMI پاکستان کی زیر ملکیت متنوع میوزیکل آرکائیو کا حصہ ہیں۔ EMI پاکستان قانونی مواد کی تشہیر اور ان عظیم گلوکاروں اور فنکاروں کی موسیقی کی میراث کو زندہ رکھنے میں سرخیل کی حیثیت رکھتا ہے۔