اسٹیل مل ریٹائرڈ ملازمین کوواجبات ادائیگی کا عدالتی حکم ، ملازمین کی فتح ہے، حافظ نعیم

Aug 18, 2018

کراچی (نیوزرپورٹر)امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن نے سندھ ہائی کورٹ کی جانب سے پاکستان اسٹیل مل کے 2070ریٹائرڈ ملازمین کے واجبات کے تقریباً 12ارب روپے ملازمین کو ادا کر نے کے حکم کا خیر مقدم کر تے ہوئے کہا ہے کہ وفاقی حکومت ووزارت پیداوار کی ذمہ داری ہے کہ عدالتی فیصلے کے مطابق ریٹائرڈ ملازمین کے واجبات کی ادائیگی کو فی الفور اور یقینی بنائے ۔ اپنے حق کے لیے ملازمین نے بڑی جدوجہد کی جس کے دوران کئی ریٹائرڈ ملازمین اپنی جان بھی ہار بیٹھے ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اسٹیل مل انتہائی نفع بخش ادارہ ہوتا تھا مگر حکمرانوں کی نا اہلی ، کرپشن ، سیاسی مداخلت اور کرپٹ عناصر کی سر پرستی نے ادارے کو تباہ و برباد کر دیا اور آج یہ نفع بخش ادارہ مسلسل زوال کا شکار ہے

مزیدخبریں