لاہور (آئی این پی) لاہور میں مال روڈ پر موجود سرکاری عمارت کوآپریٹیو سوسائٹیز پنجاب کی بلڈنگ کی چھٹی منزل میں آگ لگ گئی‘اس عمارت میں ان سوسائٹیز کا ریکارڈ بھی ہے جن کے مقدمات نیب میں ہیں۔ تفصیلات کے مطابق لاہور میں مال روڈ پر موجود سرکاری عمارت کوآپریٹیو سوسائٹیز پنجاب کی بلڈنگ کی چھٹی منزل میں آگ بھڑک اٹھی ۔ جس عمارت میں آگ لگی وہاں اہم ہاو¿سنگ سوسائٹیز کا ریکارڈ موجود ہے۔ذرائع کے مطابق اس عمارت میں ان سوسائٹیز کا ریکارڈ بھی ہے جن کے مقدمات نیب میں ہیں۔ریسکیو کی 7گاڑیوں نے دو گھنٹے بعد آگ پر قابو پایا۔ آگ کیسے لگی تاحال کوئی وجہ سامنے نہیں آئی۔سرکاری عمارت میں آگ لگی یا لگائی گئی اس پر تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔عمارت کا چھٹا فلور تقریباً2گھنٹے تک مکمل طور پر آگ کی لپیٹ میں رہا جس سے گردونواح میں دھویں کے سیاہ بادل چھا گئے ۔ ریسیکو ٹیم نے بروقت پہنچ کر آگ پر قابو پایا، آتشزدگی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ ذرائع کے مطابق پنجاب رجسٹرار کوآپریٹو سوسائٹیز آفس کا تمام ریکارڈ جل کر راکھ ہوگیا۔ واقعہ کا نوٹس لےتے ہوئے کمشنر لاہور ڈاکٹر مجتبیٰ پراچہ نے آگ لگنے کی وجوہات جاننے کےلئے فرانز ک کی ٹےم کو طلب کرلےا جبکہ واقعہ کی انکوائر ی کےلئے کمےٹی تشکےل دےدی جس مےںضلعی انتظامیہ کا بھی اےک افسر کو شامل کےا گےا۔کمےٹی جلد از جلد رپورٹ مرتب کرکے کمشنر لاہور کو پےش کرے گی ۔ انکوائری مکمل ہونے تک رجسٹرار کوآپریٹو سوسائٹیز پنجاب کا دفتر سےل رہے گا۔
آتشزدگی