سابق ایم پی اے سیمل کی د رخواست پر سپریم کورٹ نے راجہ بشارت کو آج طلب کرلیا

Aug 18, 2018

لاہور(وقائع نگار خصوصی) سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں سابق ایم پی اے سیمل کی درخواست پر راجہ بشارت کو آج طلب کر لیا۔سیمل کامران نے موقف اختیار کیا کہ راجہ بشارت سے شادی کی مگر وہ حقوق زوجیت ادا نہیں کر رہے۔راجہ بشارت اور ان کے گھر والوں نے تشدد کیا اورگھر سے نکال دیا۔راجہ بشارت کہتے ہیں کہ وہ مجھے جانتے بھی نہیں ۔سیمل کامران کمرہ عدالت میں زاروقطار روتی رہیں۔فاضل عدالت نے قرار دیا کہ دین نے مرد کوحق دیا ہے کہ وہ عورت کے حقوق پورے کرنے کے بعد اسے طلاق دے سکتا ہے۔ کیس کی مزید سماعت آج ہوگی۔

مزیدخبریں