اسلام آباد (آئی این پی ) سابق صدر آصف علی زرداری اور چین کے سفیر کے درمیان ملاقات کے دوران خطہ، عالمی صورتحال اور پاکستان چین کے درمیان باہمی تعلقات اور دیگر دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ زرداری سے پاکستان میں چین کے سفیر مسٹر یا جِنگ نے زرداری ہائوس اسلام آباد میں ملاقات کی۔ ملاقات ایک گھنٹے سے زیادہ جاری رہی۔ ملاقات کے دوران خطہ، عالمی صورتحال اور پاکستان چین کے درمیان باہمی تعلقات اور دیگر دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔