ڈنگہ‘ حافظ آباد: لوڈشیڈنگ جاری، چنیوٹ میں گرمی سے 2افراد جاں بحق

ڈنگہ‘ چنیوٹ‘ حافظ آباد (نامہ نگاران) مختلف شہروں میں غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ جاری رہی جبکہ گرمی نے 2افراد کی جان لے لی۔ ڈنگہ میں منگلا پاور ہائوس میں خرابی کی وجہ سے علاقہ ڈنگہ کا بجلی کا نظام مزید ابتر ہوگیا۔ لوڈشیڈنگ 8گھنٹے سے بڑھ کر 12سے 16گھنٹے روزانہ ہوگئی۔ ڈنگہ کو فیصل آباد کی طرف سے بجلی سپلائی کی جارہی ہے۔ بجلی کے وولٹیج بھی کم ہیں۔ ڈنگہ میں قائم گرڈ سٹیشن کی مشینری بھی ناکارہ ہوچکی ہے۔ ٹرانسفارمر پرانے ہیں۔ بجلی کی تاریں بوسیدہ اور عملہ کی تعداد انتہائی کم ہے۔چنیوٹ میں غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ اور شدید گرمی کا سلسلہ جا ری ہے۔ گرمی نے کمسن بچی سمیت دو افراد کی جان لے لی۔ چناب نگر و گردانواح میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جا ری ہے جس عوام شدید مشکلات سے دو چار ہے اور گرمی حبس نے برا حال کر رکھا ہے جس کی وجہ سے چناب نگر کا بزرگ الیاس اور کمسن بچی شازیہ گرمی کی شدت برداشت نہ کرتے ہو ئے دم توڑ گئے۔ حافظ آباد شہر اور اسکے گردونواح میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے دورانیہ میں اضافہ سے شہری بلبلا اٹھے۔ گیپکو کی جانب سے دن اور رات کے دوران دس سے بارہ بارہ گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کی جانے لگی جس سے شدید گرمی و حبس میں لوگوں کے لئے رات کو آرام کرنا بھی محال ہوگیا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...