اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی+ نمائندہ خصوصی) نومنتخب وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ آپ نے اگر دھرنا دینا ہے تو کنٹینر ہم دیں گے۔ ہم نے چار مہینے گزارے ہیں، شہباز شریف اور مولانا فضل الرحمان سے کہتا ہوں وہ ایک مہینہ گزار دیں آپ کو مان جائیں گے۔ قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جتنا مرضی شور مچا لیں جو مرضی کر لیں، سڑکوں پر آ جائیں، دھرنا دینا ہے دھرنا دے لیں، کنٹینر ہم دیں گے۔ شرط یہ ہو گی کہ فضل الرحمان اور شہباز شریف ایک ماہ دھرنا کرکے دکھائیں۔ دھرنے کے لئے کھانا ہم پہنچائیں گے۔ لوگ بھی بھیج دیں گے۔ ڈی چوک سامنے ہے۔ کنٹینر دیں گے، دھرنا دو مگر این آر او نہیں دیں گے جو مرضی کر لیں این آر او نہیں ملے گا۔ کسی قسم کی بلیک میلنگ میں نہیں آﺅں گا نہ کوئی مجھے بلیک میل کر سکا ہے نہ کر سکے گا۔
عمران