بھارت: نا معلوم افراد نے 2 سادھوئوں کو تشدد کرکے ہلاک کردیا

نئی دہلی (اے پی پی) بھارت میں نامعلوم مسلح افراد نے حملہ کر کے 2 سادھووں کوہلاک جبکہ ایک کو شدید زخمی کردیا۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اتر پردیش کے ضلع اوریا کے بدھونا علاقے میں پیش آنے والے واقعے کے بعد علاقے بھر میں کشیدگی پھیل گئی۔ پولیس سپرنٹنڈنٹ راجیش کمار سکسینا نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ بدھونا میں علی الصبح مندر کے 3سادھووں کو نامعلوم افراد نے چار پائی پر باندھ کر زدوکوب کیا جس سے موقع پر 2سادھو دم توڑ گئے جبکہ ایک شدید زخمی ہو گیا۔ مرنے والے سادھودں کی شناخت لجا رام، اور ہلکے رام سے ہوئی ہے اور ان کی عمریں 50سے 60برس کے درمیان ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...