سانحہ ماڈل ٹاؤن کیس، دو چشم دید گواہوں پر جرح، سماعت آج پھر ہو گی

 لاہور (اپنے نامہ نگار سے) سانحہ ماڈل ٹاؤن استغاثہ کیس کی سماعت انسداد دہشتگردی عدالت لاہور میں ہوئی۔ عوامی تحریک کی طرف سے سانحہ ماڈل ٹاؤن کے دو چشم دید گواہوں کو پیش کیا گیا۔ دونوں گواہان نے بتایا کہ پولیس افسروں کے حکم پر ان پر تشدد کیا گیا اور انہیں مضروب کیا گیا۔ عوامی تحریک کی طرف سے پیش کئے جانے والے گواہوں پر پولیس ملزمان کے وکلاء نے جرح کی۔ مزید سماعت آج 18 اگست تک ملتوی کر دی گئی۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...