اسلام آباد(آن لائن) ایف آئی اے نے سروس رولز کی خلاف ورزی کرکے 22ماہ کے عرصے میں گریڈ 16کے افسر کو گریڈ 20تک پروموشن دینے پر یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن کے خلاف تحقیقات شروع کر دی ہے۔ دستیاب دستاویز کے مطابق فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی ( ایف آئی اے ) کے کارپوریٹ کرائم سرکل اسلام آبادکی جانب سے یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن آف پاکستان کو ایک لیٹر لکھا گیا ہے جس میں یہ کہا گیا ہے کہ یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن آف پاکستان میں گریڈ 16 کے افسر کو 22ماہ کے اند ر گریڈ 20 تک ترقی دیئے جانے کے سلسلے میں درخواست موصول ہوئی ہے۔
یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن کا گریڈ 16 کا افسر 2 سال میں گریڈ 20 میں پہنچ گیا ایف آئی اے نے تحقیقات شروع کر دی
Aug 18, 2018