اوکاڑہ: گھریلو جھگڑے پر بیوی کو سپرے پلا کر قتل کردیا

Aug 18, 2018

اوکاڑہ (نامہ نگار)خاوند نے گھریلو جھگڑے کی رنجش پر والدہ کے ہمراہ سپرے والی زہر پلا کر بیوی کو قتل کر دیا۔ فردوس پارک لاہور کے محمد اقبال کی بیٹی عالیہ بی بی کی شادی 6سال قبل اوکاڑہ کے نواحی قصبہ شام دین واہگرہ کے رہائشی عدیل سے ہوئی تھی جس کے بطن سے دو بچے پیدا ہو ئے جبکہ اب بھی وہ حاملہ تھی ۔میاں بیوی کا آپس میں اکثر جھگڑا رہتا تھا۔ گزشتہ روز طیش میں آکر عدیل نے اپنی والدہ سے شیماں بی بی کے ہمراہ اپنی عالیہ بی بی کو زبردستی سپرے والی زہر پلا دی جس سے وہ دم توڑ گئی پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔

مزیدخبریں