شکرگڑھ: بس نہ روکنے پر فائرنگ تشدد، ڈرائیور زخمی

شکرگڑھ(نامہ نگار) سواریوں کو نہ بٹھانے کے رنج پر شکرگڑھ سے لاہور جانے والی بس پر فائرنگ سے ڈرائیور زخمی ہو گیا۔ شکرگڑھ سے لاہور جانے والی بس پر بجھنہ سٹاپ کے قریب 5 سے 7 افراد کا بس عملہ کے ساتھ سواریاں بٹھانے کے تنازعہ پر جھگڑا ہو گیا جس پر مذکورہ افراد نے بس ڈرائیور اور کنڈکٹر کو تشدد کا نشانہ بنایا اور فائرنگ کر دی جس سے بس ڈرائیور خالد شدید زخمی ہو گیا جبکہ مسافروں نے سیٹوں کے نیچے چھپ کر جان بچائی۔ زخمی خالد کو تحصیل ہیڈ کوارٹرز ہسپتال پہنچایا گیا جہاں اس کی حالت خطرے سے باہر ہے، پولیس تھانہ نورکوٹ نے واقعہ کی تفتیش شروع کر دی ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...