کراچی (کامرس رپورٹر ) پاکستان کی 71 ویں یوم آزادی کے موقع پر ٹورنٹو (کینیڈا)میں پاکستان کے قونصلیٹ میں خصوصی تقریب کا انعقاد کیاگیا ، قونصلیٹ میں پاکستان کا جشن آزادی کچھ منفرد انداز میں منایا گیاجس میں یونائٹیڈ بزنس گروپ(یوبی جی)کے سرپرست اعلیٰ اور سابق چیف ایگزیکٹو ٹڈاپ ایس ایم منیر، ٹورنٹو میں پاکستان کے قونصل جنرل عمران احمدصدیقی،معروف بزنس مین نوید بخاری ، نور احمد خان ، ایم پی اور ایم پی پی موجود تھے۔اس موقع پرپا کستان زندہ باد کے نعروں کی گونج میں پرچم کشائی کی گئی اورملک و قوم کی ترقی و خوشحالی کے لئے خصوصی مانگی گئیں۔آزادی کی تقریب میں گفتگو کرتے ہوئے ایس ایم منیر نے کہا کہ پاکستان کو قائداعظم کے خواب کی تکمیل کے لئے پاکستان اور پاکستان سے باہر بزنس کمیونٹی اپنا قومی فریضہ ادا کررہی ہے، پاکستان کا مستقبل روشن ہے اور وہ دن دور نہیں جب دنیا کے نقشہ پر پاکستان ایک مضبوط معاشی ملک کے طور پر جگمگائے گا۔