اسلام آباد)وقائع نگار خصوصی) قومی اسمبلی میں وزیر اعظم کے انتخاب کے موقع پر مسلم لیگ (ن) کے شدید احتجاج کے دوران سردار ایاز صادق اور خورشید شاہ نے شیریں مزاری کو اپنے پاس بلا کر کہا کہ ”جو آپ لوگوں نے بویا آج وہی کاٹ رہے ہو۔“ جمعہ کو قومی اسمبلی میں نئے وزیر اعظم کا انتخاب کیا گیا۔ احتجاج کے دوران سابق اپوزیشن لیڈر سید خورشید احمد شاہ اور سابق اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق اکھٹے بیٹھ کر مسکراتے رہے، اس موقع پر سردار ایاز صادق اور خورشید شاہ نے شیریں مزاری کو اپنے پاس بلا کر کہا کہ ”جو اپ لوگوں نے بویا آج وہی کاٹ رہے ہو۔“
کاٹ رہے ہو