غیرملکی کرنسیوں کے مقابلے میں روپے کی قدرمیں کمی

کراچی (کامرس رپورٹر)مقامی کرنسی مارکیٹوں میں غیرملکی کرنسیوں کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدرمیں کمی کارجحان رہا،جمعہ کوانٹربینک مارکیٹ میںپاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالرکی قدر میں45پیسے کااضافہ جبکہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں بھی ڈالر،یورو،برطانوی پائونڈ،سعودی ریال اوریواے ای درہم کی قدر میں اضافہ اور چینی یوآن کی قدر میں استحکام۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے جاری کردہ اعدادوشمارکے جمعہ کوانٹر بینک میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالرکی قدرمیں45پیسے کااضافہ ریکارڈ کیاگیا،جس کے نتیجے میں امریکی ڈالرکی قیمت خرید123.40روپے سے بڑھ کر123.85روپے اور قیمت فروخت123.50روپے سے بڑھ کر123.95روپے ہوگئی۔اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالرکی خرید میں50پیسے اور فروخت میں20پیسے کااضافہ ریکارڈ کیاگیا،جس کے نتیجے میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید121.00روپے سے بڑھ کر 121.50 روپے اورقیمت فروخت122.50روپے ہوگئی۔یوروکی قیمت خرید میں1.50روپے اور قیمت فروخت میں20پیسے جبکہ برطانوی پائونڈکی قیمت خریدمیں2.00روپے اورقیمت فروخت میں25پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیاگیا۔

ای پیپر دی نیشن