نئی نسل کو سوچنا چاہئے کہ کیا ہم نے آزادی کے مقاصد حاصل کر لئے؟ اکرام اللہ خان کاکڑ

Aug 18, 2018

لاہور (پ ر) مسلم لیگ ن کی پنجاب کونسل کے ممبر اور سابق جنرل کونسلر یو سی 48 مغلپورہ اکرام اللہ خان کاکڑ، شیخ آصف رفیق، عبدالحمید خان کاکڑ، شیخ محمد عمران، سمیع اللہ خان کاکڑ، ظہیر اقبال چودھری، میاں محمد اشرف، تابندہ کاکڑ، قاضی ساجد، محمد عمر، محمد علی ٹیپو نے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ ہم یوم آزادی بڑے تزک و احتشام سے مناتے ہیں مگر ہماری نوجوان نسل کو یہ باور کرانے کی ضرورت ہے کہ اس کے لئے ہمارے اسلاف نے بے پناہ قربانیاں دی ہیں۔ نوجوان آزادی کے مفہوم اور مقاصد سے آگاہ نہیں ہیں آج ہمارے نوجوان نے جشن آزادی منانے کا مقصد صرف ناچ گانا، ہلا گلا کرنے اور طوفان بدتمیزی مچانے کو بنا لیا ہے۔ حالانکہ ان دنوں میں ہمیں اپنے اندر جھانکنا چاہئے کہ کیا ہم نے آزادی کے مقاصد حاصل کر لئے ہیں جس پاکستان کے لئے ہمارے بڑوں نے جانیں دیں کیا وہ پاکستان بن پایا ہے ؟۔

مزیدخبریں