پنجاب حکومت کے احکامات نظرانداز، محکمہ صحت مظفر گڑھ میں کنٹریکٹ پر تعینات ڈاکٹرز، میڈیکل سرٹیفکیٹ اور پوسٹمارٹم رپورٹ جاری کرنے لگے

مظفرگڑھ (نامہ نگار) پنجاب حکومت کے احکامات محکمہ صحت مظفرگڑھ نے ہوا میں اڑا دیئے، پنجاب حکومت نے نوٹیفکیشن کے ذریعے محکمہ صحت میں کنٹریکٹ/ایڈہاک پر تعینات ڈاکٹرز، لیڈی ڈاکٹرز پر میڈیکو لیگل سرٹیفکیٹ اور پوسٹمارٹم رپورٹ جاری کرنے پر پابندی عائد کر دی تھی۔ جس پر محکمہ صحت مظفرگڑھ نے سختی سے عمل درآمد کرانے کی بجائے کنٹریکٹ پر تعینات ڈاکٹرز اور لیڈی ڈاکٹرز کو میڈیکو لیگل سرٹیفکیٹ اور پوسٹمارٹم رپورٹ جاری کرنے کی کھلی چھٹی دے رکھی ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز مظفرگڑھ کے نواحی علاقے واں پتافی کی بستی جیونے والی میں دو گروپوں کے درمیان نہری پانی کی تقسیم پر جھگڑے کے نتیجے میں جابحق ہونیوالے شخص اصغر اور زخمیوں کے میڈیکو لیگل سرٹیفکیٹ کنٹریکٹ/ایڈہاک پر تعینات ڈاکٹرز نے جاری کئے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...