حکومت پنجاب کے نوٹیفکیشن کے باوجود ویسٹ منیجمنٹ کے ملازمین پیشگی تنخواہوں سے محروم ہیں: اصغر ڈوگر، اللہ ڈتہ

ملتان (نامہ نگار خصوصی) غازی یونین ویسٹ منیجمنٹ کمپنی ملتان کے جنرل سیکرٹری ملک اصغر ڈوگر اور صدر اللہ دتہ خان نے کہا 17-08-18کو ملازمین کو عید کی پیشگی تنخواہیں دینی تھی۔ ویسٹ منیجمنٹ کو حکومت پنجاب کی جانب سے پیشگی نوٹیفکیشن دیا گیا تھا۔ جس کے باوجود تنخواہیں نہیں دی گئیں۔ عید کے لئے ان ملازمین نے بچوں کیلئے لینا تھا وہ ان سے محروم ہے۔ غازی یونین کی اعلیٰ حکام سے اپیل ہے کہ نوٹس لیا جائے اور ملازمین کو بروقت تنخواہیں دی جائیں۔ تنخواہیں نہ ملنے پر عید پر صفائی کا کام متاثر ہو سکتا ہے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...