حافظ آباد(نمائندہ نوائے وقت)جشن آزادی کے سلسلہ میں کھیلے جانے والے کرکٹ میچ میں پریس کلب بلیو الیون نے پریس کلب ریڈ ا لیون کو41رنز سے شکست دے دی۔جشن آزادکے سلسلہ میں محکمہ سپورٹس کے اشتراک سے پریس کلب بلیو الیون اور پریس کلب ریڈ الیون کے مابین کرکٹ میچ حنیف محمد سٹیڈیم میں کھیلا گیا۔ پریس کلب بلیو الیون نے ٹاس جیت کر مقررہ دس اوورز میں 132رنز بنائے ،بلیو الیون کی جانب سے انجم سہیل نے آئوٹ ہوئے بغیر نو چھکوں کی بدولت 80رنز بنائے ۔ریڈ الیون مقررہ اوورز میں 91رنز بنا سکی۔بلیو الیون کی جانب سے ساجد عباس اعوان،محمود علی،محمد اکرام،عثمان،عتیق الرحمن اور محمد سلیم نے بہترین کھیل کا مظاہرہ کیا ۔ میچ کے مہمان خصوصی چیئر مین پریس کلب امجد پرویز چٹھہ نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے۔