لاہور(کلچرل رپورٹر)پاکستانی فلمی صنعت پرتین دہائیوں تک راج کرنیوالی دلکش اداکارہ شبنم 76برس کی ہوگئیں۔انہوںنے گزشتہ روز سالگرہ ڈھاکہ میںمنائی۔وہ 17اگست 1942کو پیدا ہوئیں ۔ان کا اصل نام جھرناباسک ہے اور ان کا تعلق بنگلہ دیش سے ہے۔شبنم نے 1958 میں بنگالی فلم راجدھا نیربوکے سے فلمی سفر کا آغاز یا۔ فلم راجدھا نیربوکے کے دوران ہی رابن گھوش سے شادی ہوئی۔ شبنم کی پہلی اردو فلم چندہ 1962ء میں ریلیزہوئی ۔شبنم کی جوڑی محمد علی ،شاہد،وحید مراد،رحمن اور ندیم کے ساتھ پسند کی گئی۔ شبنم نے 160 فلموں میں اداکاری کے جوہردکھائے جن میں 152 اردو،14بنگالی اور 4 پنجابی فلمیں شامل ہیں۔شبنم کی یاد گار فلموں میں’’ آئینہ‘ بندش‘ شمع اور پروانہ،درشن اور عندلیب ‘‘شامل ہیں۔ان کی آخری ریلیز ہونے والی فلم 1997ء میں اولاد کی قسم تھی۔فلمی صنعت سے وابستہ شخصیات نے انکی سالگرہ کے موقع پران کے ساتھ نیک خواہشات کااظہارکیاہے۔