ماہم عامر اور اداکار فیضان شیخ رشتہ ازدواج میں منسلک

لاہور(کلچرل رپورٹر ) پاکستان شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے معروف اداکار اور اداکارہ شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔ اداکارہ ماہم عامر اور اداکار فیضان شیخ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق شوبز سے تعلق رکھنے والے اس جوڑے کی شادی کی تقریبات گزشتہ کئی روز سے جاری تھیں جس میں اہلخانہ، دوست احباب، قریبی افراد اور معروف شخصیات نے شرکت کی۔ان دنوں کی شادی کے دوران لی گئی یر اور ویڈیوز کو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بے حد پسند کیا جارہا ہے جبکہ مداح ان دونوں اداکاروں کو مبارکباد بھی پیش کررہے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن